• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرصاف کوئٹہ کے نام سے صفائی مہم کاآغاز

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ جام کمال خان کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں دیگر شعبوں کی طرح شعبہ ماحولیات کی ترقی اور لوگوں میں ماحولیات کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لئے محکمہ ماحولیات اور انوائر منٹل پروٹیکشن ایجنسی میدان عمل میں ہے جس کےلئے موثر اور مربوط مہم کا آغاز کیاگیا ہے جس میں طلباء و طالبات اور معاشرے کے دیگر طبقے بھرپور حصہ لے رہے ہیں جس کے لئے مختلف تعلیمی اداروں میں طلبا ء کے مختلف گروپس تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ صاف کوئٹہ کے نام سے صفائی کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ہفتہ کو طلباء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پہلی مرتبہ ہنہ جھیل میں صفائی کی موثر مہم چلائی جس میں جھیل کے اطراف سے بھاری مقدار میں کچرہ اٹھایا گیا جبکہ درختوں کو بھی صاف کر تے ہوئے پانی دیا گیا اور ماحولیاتی شعور اجا گر کرنے کیلئے پوسٹر آویزاں کی گی۔
تازہ ترین