• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ دن دور نہیں جب مسئلہ کشمیر حل گا، پرویز اشرف

 پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر محمد رزاق ڈھل بنگش کی طرف سےپیپلزپارٹی  (کشمیر) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز اشرف سابق نگراں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں پر تکلف ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر خواتین ونگ کی محترمہ روحی بانو، سینئر رہنما عتیق الرحمن مرزا، راجہ کرامت، چوہدری ارشد چکوڑی سمیت کارکنوں عہدیداروں نے بھر پور شرکت گی ۔

چوہدری پرویز اشرف یورپی ممالک میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کےلئے یکم جولائی کو جنیوا ہیڈکوارٹر میں مظاہرہ کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر انہوں کہ کہ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت متحرمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے۔

دونوں رہنمائوں نے کشمیر کی آزادی کےلئے ایک ہزار سال لڑنے کا عندیہ دیا تھا، ہم اس پر کار بند ہیں اور اب مسئلہ کشمیر یورپی ایوانوں میں گونج رہا ہے۔

انہوں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مسئلہ کشمیر حل ہو کر رہے گا اس موقع پر +صدر پی پی پی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل نے کہا کہ ملک کی موجودہ حکومت نے مہنگائی کا سیلاب لا کر عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔

ہم حالیہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، محترمہ روحی بانو نے، آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، عتیق الرحمن مرزا نے کہا کہ عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے جلسہ کی کامیابی پر عوام کے علاوہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، راجہ خرم اشرف اور مرزا برادران کو مبارک باد پیش کی۔آخر میں حافظ محمد صدیق نے ملک قوم اور جدوجہد کشمیر کےلئے خصوصی دعا کرائی۔


تازہ ترین