گجرات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد طیب جمیل، بلال اور نادر نے 2007ء میں سرگودھا میں پی اے ایف بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا۔
سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، بارودی مواد اور نقشہ جات برآمد ہوئے ہیں، دہشت گرد پولیس پر متعدد حملوں میں بھی ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گردوں پر سیکورٹی فورسز اور پولیس پر متعدد حملوں کا الزام تھا اور دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ اور ریڈبک میں شامل تھے۔