• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے کیا کہہ دیا کہ پومپیو کا چہرہ سرخ ہو گیا؟


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جملوں اور حرکتوں کی وجہ سے ناصرف مشہور ہیں بلکہ وہ اس حوالے سے دنیا بھر کے میڈیا کی اکثر زینت بھی بنے رہتے ہیں۔

ٹرمپ کسی بھی ملک کے دورے پر جاتے ہیں تو وہاں وہ کچھ ایسا کہہ جاتے یا کر جاتے ہیں کہ میڈیا ان کو اس پر تنقید کا نشانہ بنا لیتا ہے مگر ’’بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘‘ کے مصداق امریکی صدر کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

جنوبی کوریا کے دورے کے دوران بھی ٹرمپ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، جنوبی کوریا کے ایئربیس پر تقریب میں اپنی بیٹی ایوانکا کے ہمراہ اسٹیج کی طرف بڑھتے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو پر جملہ کس دیا۔

ٹرمپ نے ایوانکا کے ساتھ پومپیو کو دیکھ کر بچوں کی مشہور داستان ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کے حوالے سے جملہ جڑ دیا کہ ’’کیا خوبصورت جوڑی ہے، جیسے حسینہ اور حیوان!‘‘

اس موقع پر ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ سے تشبیہ دینے پر امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا چہرہ جھینپی ہوئی مسکراہٹ کے ساتھ سرخ ہو گیا۔

تازہ ترین