• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں خستہ حال رکشوں کو تبدیل کیا جائیگا،سیکرٹری آر ٹی اے

کوئٹہ (خ ن)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن روحانہ گل کاکڑ نے کہا ہےکہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد رکشوں کو تبدیل کیا جائے گا،لہٰذا تمام رکشہ مالکان پالیسی کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرکے اپنا رکشہ تبدیل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں دو نمبر اور جعلی رکشوں کی روک تھام کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ وقتاً فوقتاً ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک پولیس کی کمیٹی کی جانب سے ناکارہ اور خستہ حال رکشوں کو اسکریپ کرنے کے موقع پر رکشہ مالکان اور یونین کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک سریاب سرکل سیف اللہ کھیتران،موٹروہیکل ایگزیمنر کوئٹہ کامران اللہ خان،ٹریفک انچارج ولی محمد،چیئرمین رکشہ یونین کوئٹہ حاجی عبد الباری کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران اور یونین عہدیداران بھی موجود تھے۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ کہ ریپلسمنٹ پالیسی پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے جس کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے رکشہ مالکان ٹریفک پولیس کی کمیٹی کے سامنے رکشہ پیش اور اسکریپ کرنے کے بعد مالکان کے حوالے کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا رکشہ تبدیل کرکے نیا رکشہ چلائیں اس اقدام سے شہر میں جعلی اور دونمبررکشوں کے خاتمے میں مدد ملے گی اور حقیقی رکشہ مالکان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گاجو مالکان اپنا رکشہ ریپلس کروانا چاہتے ہیں وہ تمام قانون کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہر سے پرانا اور خستہ حال رکشوں کا خاتمہ ہوگا ۔ 
تازہ ترین