آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع

احتساب عدالت نے پارک لین ڈیفالٹ کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع کر دی۔

نیب نے پہلے سے گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو گزشتہ روز پارک لین ڈیفالٹ کیس میں بھی گرفتار کیا تھا اور آج احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا تھا۔

رانا ثناء پر بنائے گئے کیس کی سزا موت ہے: زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین...

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس کے ملزم ہیں۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا الزام ہے، 2 ارب روپے کی یہ اراضی صرف 62 کروڑ روپے میں خریدی گئی تھی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کو گزشتہ ماہ 10 جون کو میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

نیب نے آصف زرداری کی گرفتاری کے چند روز بعد اسی کیس میں ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی گرفتار کر کے ان کے اپنے گھر میں قید کر دیا تھا اور رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید