سکھر ......پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مشرف کا باہر جانا ان لوگوں کے لیے سر پرائز ہے، جو کہتے تھے ہم اصولوں پر سودے بازی نہیں کریں گے۔2018 سے پہلے مشرف واپس نہیں آئیں گے۔
یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت میں کہی، منظور وسان کا کہنا تھا کہ آج کل عدلیہ بہت مضبوط ہے، آئی جی سندھ کو سپریم کورٹ کی وجہ تبدیل کیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی کے لوگوں پر کیسز بنا ئے جا رہے ہیں ، لیکن پیپلز پارٹی اس سے بھی بد ترین حالات سے نکل کر کامیاب ہوتی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم میں کمال دکھا ئیں گے، پیپلز پارٹی میں نہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ کی احسا س محرومی میں مسلسل اضافہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، بھارت سے تجارت بڑھا کر کاشتکار کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، خصوصا سندھ کے کاشتکاروں کو۔
میچ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ پاکستان جیتے گا۔