اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، شہباز شریف،حمزہ شہباز اور سعد رفیق اور سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔ درخواست میں کہاگیاکہ پروڈکشن آرڈر انتظامی حکم ہے جو عدالتی احکامات سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ منگل کودرخواست آصف نواز نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران جاری پروڈکشن آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ احتساب عدالتوں نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا۔