لاہور(مانیٹرنگ سیل) مریم نوازنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رانا ثناءاللہ کی عدالت میں پیشی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ نواز شریف کا ہر وفادار ساتھی جعلی اعظم کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے کیونکہ وہ اس کے جھوٹوں، منافقت اورغلاظت کا پردہ چاک کرتا ہے۔ فرعون اعظم ! جن حرکات کو تم جائز قرار دے رہے ہو وہ کل جب تم پراستعمال ہوں گی تو چیخنا مت! تمہارے لیے کوئی آواز نہیں اٹھے گی۔‘ اس بیان پر شہزادسید نامی ایک لیگی کارکن نے ن لیگ کی نائب صدر سے آج کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں سوال پوچھا تو مریم نواز نے کہا کہ انہیں ان فیصلوں کا علم نہیں کیونکہ وہ پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔