• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا بے قصور تو رہا ہونگے حکومت پر الزام تراشی غلط،صداقت عباسی

کراچی(جنگ نیوز)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات ‘‘میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے اگر رانا ثنااللہ بے قصور ہیں تو عدالت انہیں رہا کردے گی البتہ اس کیس میں حکومت پر الزام تراشی عدلیہ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ جو ہمارے ساتھ ہورہا ہے وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہوگا منشیات کی بات ہو گی تو بہت سے چہرے بے نقاب ہوجائیں گے،پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ منشیات سونگھنے والے کتے ڈی چوک میں چھوڑ دیئے جائیں تو بڑے بڑے لوگ بے نقاب ہوجائیں گے ۔صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ جب تک الزام ثابت نہیں ہوتا رانا ثنا اللہ بے قصور ہیں، عابد شیر علی کے والد کہہ چکے ہیں کہ راناثنا اللہ 24سے زائد افراد کو قتل کرچکے ہیں ایک ایس ایچ او فرخ وحید کہہ چکا ہے کہ وہ رانا ثنا کے کہنے پر جرائم کرتا رہا ماڈل ٹاوٴن کے قتل عام میں کون کون ملوث رہا سب کو معلوم ہے۔
تازہ ترین