کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں پر اسرا طور پر زہریلی چیز کھانے سےخاتون ہلاک جبکہ نارتھ کراچی میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جو ہر تھانے کی حدود کامران چورنگی شیل پمپ بلاک نمبر 10فلیٹ نمبرC.12میں پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے سے 23سالہ ندا زوجہ محمد نادر ہلاک ہوگئی ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو گی ۔