• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز میں بدھ کو ایک اور پریکٹس سیشن میں اپنے آخری لیگ میچ کی تیاری شروع کر دی ہے۔

لارڈز میں جمعے کو پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ کھیلا جائے گا، پاکستان کو ہرصورت میں یہ میچ جیتنا ہوگا، ایک جانب پاکستانی کرکٹرز پریکٹس سیشن میں مصروف تھے تو دوسری جانب ان کی نظریں چیسٹرلی اسٹریٹ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ پر بھی مرکوز ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑی پریکٹس مکمل کرکے جب ہوٹل جائیں گے تو میچ دیکھیں گے۔

لندن میں موسم خوشگوار ہے اور پاکستان بنگلادیش میچ کے روز بھی دھوپ نکلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے، اس لئے اس کے کئی تماشائیوں نے اپنے ٹکٹ بیچنا شروع کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی تماشائی چاہتے ہیں کہ وہ لارڈز آکر اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں، کیونکہ آج کیویز کے ہاتھوں انگلینڈ کی ہار کی صورت میں میچ پاکستان کے لیے کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کر لے گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم اچھی پوزیشن پر کھڑی ہے اور وہ بھرپور تیاری کے ساتھ بنگلا دیش کے خلاف میدان میں اُتریں گے۔

سرفراز سے سوال کیا گیا کہ اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’’کیفیت تو بہت اچھی ہے، اللہ کا بہت شکر ہے کہ ہم ابھی اچھی پوزیشن پر کھڑے ہیں، ہمارے پاس 3 دن ہیں، ہم پوری کوشش کریں گے‘‘

تازہ ترین