• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس اعوان کی آصف زرداری، شہباز شریف پر تنقید

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے زرداری خاندان کے اربوں روپے کے بے نامی اثاثے منجمد کردیے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف اور آصف زرداری کو ہدف تنقید بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز صاحب پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) سربراہی سے فراغت آپ کی پارٹی کا آپ کے چیمبر پر عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز اور داماد علی عمران کے دھیلے کا جواب دینے تک آپ کے چیمبر پر بوجھ رہیے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پل کے نیچے نشہ کرنے والوں کو بھی پکڑیں گے لیکن سب سے پہلے ان کے سہولت کاروں کو پکڑیں گے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ افسران کے اس ایکشن کو سپورٹ کرنا چاہیے،انہوں نے اپنی جان پر کھیل کر اس مافیا سے ٹکرلی ہے، افسران نے طاقتور شخص سے ٹکر لے کر ملک سے وفاداری نبھائی ۔

ان کا کہنا تھا کہ تصاویر اور ویڈیو سامنے لانے کا مطالبہ کرنے والے وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ پنجاب پولیس کو مقابلوں میں لوگوں کو مروانے کے لئے استعمال کیا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے اس دوران آصف زرداری کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ایف بی آر نے زرداری خاندان کے اربوں روپے کے بے نامی اثاثے منجمد کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری خاندان کے اربوں روپے کی بے نامی جائیداد، اثاثے اور شیئرز کل کراچی میں منجمد کئے گئے، یہ وہ اثاثے ہیں جو جے آئی ٹی میں بھی بے نامی ثابت ہوچکے تھے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ زرداری صاحب نے فرمایا تھا کہ کیا رانا ثنا اللہ اپنی گاڑی میں ہیروئن رکھیں گے؟ تو جناب کوئی بڑا شخص بڑی گاڑی میں ہی یہ کام کرسکتا ہے۔

تازہ ترین