• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف نے عدالت،حکومت اور عوام کو دھوکا دیا، امیر جماعت اسلامی

Latest News
نواب شاہ.......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے بیماری کا بہانہ بنا کر عدالت، حکومت اور عوام کو دھوکا دیا، حکومت نے پرویز مشرف کو اجازت دے کر نئی روایت ڈال دی ہے ۔

نواب شاہ میں ناموس رسالت ریلی سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، عوامی دولت کو لوٹنے والوں پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی عدالتوں میں ڈیڑھ سو سے زائد میگا اسکینڈلز موجود ہیں،نیب اور عدالتیں طاقتور مجرموں پر ہاتھ نہیں ڈالتیں۔
تازہ ترین