لندن (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریا آزارنکا نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز متاثر کن فتح کے ساتھ کیا۔ بیلارس سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ وکٹوریا نے آسٹریلین حریف ایلا ٹاملیانووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کرکے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے روسی حریف ویرونیکا کدوموٹوا کو زیر کیا۔ادھر مینز سنگلز میں پہلے راؤنڈ میچز میں سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقن حریف لائیڈ ہیرس کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، اسپینش اسٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے جاپانی کھلاڑی یوشی سوگیتا کو 6-3، 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، جاپان کے نیشکوری بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے۔