• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالرز کی منظوری دیدی، 2 ارب اسی سال ملیں گے

  واشنگٹن (واجد علی سید) بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6ارب ڈالرز بیل آئوٹ پیکج کی منظوری دے دی۔ جس میں سے دو ارب ڈالرز اسی سال ملیں گے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے توسیع شدہ فنڈ سہولت کے تحت 39ماہ طویل اس توسیعی انتظام کی منظوری تاکہ اقتصادی اصلاحات پروگرام کو معاونت فراہم کی جاسکے۔ ای ایف ایف مدد سے یہ پروگرام پاکستان کے لئے اقتصادی خطرات اور خدشات بڑھے گی اور ادارے مضبوط ہوں گے۔ بورڈ کی منظوری کے نتیجے میں پاکستان کو فوری طورپر ایک ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ جبکہ رواں سال کے اختتام تک مجموعی طورپر دو ارب ڈالرز مل جائیں گے۔ باقی رقوم پروگرام کے دوران مرحلہ وار ملیں گی جو چار سہ ماہی اور چار ششماہی جائزوں سے مشروط ہیں۔اسلام آباد سے مہتاب حیدر کے مطابق رابطہ کرنے پر وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ انتظام کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

تازہ ترین