لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے گھر والوں کو دو روز بعدملاقات کی اجازت مل گئی۔ان کے اہل خانہ نے جمعرات کے روز کیمپ جیل لاہور میں ملاقات کی۔ جیل کے ایڈمن بلاک میں ہونے والی اس ملاقات میں ایم این اے رانا ثناء اللہ کی اہلیہ اور داماد نے ملاقات کی۔