اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ( ن) کی رہنما مریم نواز کے پارٹی عہدے کیخلاف کیس میں ن لیگ نےالیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مریم نواز کی تقرری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،درخواست بدنیتی پرمبنی،خارج کرکے درخواست گزارکوجرمانہ کیاجائے،چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی نائب صدر سے ہٹانے سے متعلق تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کی،مسلم لیگ ن کی طرف سے جہانگیر جدون ایڈووکیٹ اور مریم نواز کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے۔