کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سریاب کے علاقے فیض آباد میں نوجوان نےخودکشی کر لی پولیس کے مطابق سریاب کے علاقہ فیض آباد کے رہائشی 18 سالہ نوجوان ولی الرحمان نےگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعداسے ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔