• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ اورکرینہ کی 16برس پرانی تصویر وائرل


بالی ووڈ کی کپورسسٹرز کرشمہ اورکرینہ کپورکی 16 برس پرانی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بالی ووڈ کی مقبول ترین مہندی آرٹسٹ وینا ناگڈا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرشمہ اور کرینہ کپور کی 16 برس قبل لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔


یہ تصویر کرشمہ کپور کی مہندی پر لی گئی تھی۔

تصویر میں کرشمہ کپور ہاتھوں میں مہندی لگائے پیلے رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ کرینہ کپور سرخ لہنگے اورسنہری بالوں میں نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

#tb #karismakapoor

A post shared by Karisma Kapoor Fan Page (@karismakapoor) on


واضح رہے کہ کرشمہ کپورنے 2003 میں دہلی کے بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں تاہم 2016 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

یاد رہے کہ وینا ناگڈا بالی ووڈ اسٹارز کی پسندیدہ مہندی آرٹسٹ ہیں، بڑے بڑے اسٹارز اپنی شادی اور مہندی کی تقاریب میں وینا کو ہی مہندی لگانے کے لیے بلاتے ہیں۔

تازہ ترین