پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے آج ہونےو الے جلسے کی ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں تیاریاں جاری ہیں۔
پارٹی منتظمین کے مطابق جلسہ گاہ میں 32فٹ چوڑا اور 20فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 10ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔
جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔