مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جاتی امرا سے منڈی بہاء الدین کے لئے روانہ ہوگئیں، جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گی۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، جلسے کی اجازت دیں یا نہ دیں عوام سے ملوں گی۔
ن لیگ نے منڈی بہاء الدین کے قائداعظم گرائونڈ کے بجائے قریبی سڑک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق سڑک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ مریم نواز سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز بذریعہ موٹر ویے سیال موٹر پہنچیں گی، جہاں سے انہیں ریلی کی صورت جلسہ گاہ لایا جائے گا۔
منڈی بہاء الدین میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر مریم نواز نے ردعمل کا اظہار شعری انداز میں کیا۔
مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟
عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟
کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا،
میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو؟