• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو اسکینڈل: سراج الحق کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ


جماعت اسلامی پاکستان نے جج کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان میں مبینہ ویڈیو اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ویڈیو کے معاملے پر سنی ان سنی نہ کریں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ عدالتیں آزاد ہیں یا آزاد نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سچ کیا ہے، جھوٹ کیا ہے، حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ حکومت ایک نالائق اور ناکام حکومت ہے،جو اداروں کو متنازع بناتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کے غلط اقدامات اور معاشی پالیسی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔

تازہ ترین