• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد علی کی مبینہ ویڈیو کے معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے،نہال ہاشمی

ٹوکیو(عرفان صدیقی)سابق سینٹر اور ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میری سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو پر سو موٹو ایکشن لیکر جیل میں ڈالا جاسکتا ہے تو احتساب عدالت کے جج ارشد علی کی مبینہ ویڈیو پر بھی سوموٹو ہونا چاہیے اور معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ نواز شریف ناانصافی کا شکار ہونے سے بچ سکیں، ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ ناانصافی اور معاشی بحران پاکستان کو کمزور کررہے ہیں ۔

تازہ ترین