• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، نواز کےبیرون ملک علاج پر اخراجات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں ،وزیراعظم

اسلام آباد( فاروق اقدس ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو ہدایات کی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے2008 سے 2018 تک بیرون ملک علاج پر خرچ ہونیوالے تمام اخراجات کی تفصیلات کا ریکارڈ فوری طور پر مرتب کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں سابق حکمران علاج معالجے کیلئے جب بیرون ملک گئے تو وہ اس مد میں مجموعی اخرجات کی تفصیل کے علاوہ ان کے ساتھ جانے والوں کی فہرست اور قیام وطعام کے اخراجات کی تفصیل حاصل کی جائے۔
تازہ ترین