• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکس اسٹائل ایوارڈز: کون بازی لے جانے میں کامیاب رہا؟

اٹھارویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی گئی جس میں شوبز فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کی رونق بڑھائی۔


لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں جہاں ہر طرف رونقیں تھیں وہیں شوبز سے وابستہ سینئر فنکارز بھی کسی سے کم نظر نہیں آئے،  ان میں 76سالہ اداکارہ شبنم، لیجنڈ اداکار ندیم بیگ، قوی خان، بشریٰ انصاری اور حنادلپزیر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

دوسری جانب نوجوان فنکاروں میں علی ظفر، عاطف اسلم، صبا قمر، ماہرہ خان، اقراء عزیز، ثناء جاوید، اُشنا شاہ، فیروز خان، محسن عباس حیدر، زارا نور عباس، اسد صدیقی، یاسر حسین، شہریار منور، میرا، عمران اشرف، مہوش حیات، فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی، مومنہ مستحسن، بلال اشرف اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستان کی بہترین ڈانسر اداکاروں نےدوران تقریب اپنے شاندار رقص سے دیکھنے والوں کی خوب داد دسمیٹی، جن میں اداکارہ میرا، مایا علی، صبا قمر شامل ہیں۔


پا کستان کے سب سے مشہور و معروف ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب میں جہاں خوب شور شرابہ، ہلہ گلہ اور ڈانس ہوا وہیں مختلف کیٹیگریز میں فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جو کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے منعقد کیے جانے کا اہم مقصد بھی تھا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی مکمل فہرست:

بہترین فلم: کیک


بہترین اداکار (فلم): علی ظفر، طیفا ان ٹربل


بہترین اداکارہ (فلم): سوہائے علی ابڑو، موٹر سائیکل گرل


بہترین ڈائریکٹر: احسان رحیم ، طیفا ان ٹربل




بہترین اوریجنل ٹریک ساؤنڈ: راحت فتح علی خان، خانی




بہترین گلوکار: محسن عباس حیدر اور سہیل حیدر


بہترین پلے بیک سنگر: عاطف اسلم، تھام لو


بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ(میوزک): ساکن


بہترین گانا: یا قربان، کوک اسٹوڈیو،خماریاں



بہترین ٹی وی اداکار: فیروز خان، خانی


بہترین ٹی وی اداکارہ: اقراء عزیز، سنو چندا



لائیف اچیومنٹ ایوارڈ: نبیلہ















تازہ ترین