کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ 15سے21 جولائی تک ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب ٹینس کورٹ میں کھیلی جائے گی، اس بات کا اعلان، کموڈور حبیب اللہ نے پیر کو پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سکریٹری خالد رحمانی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے تحت پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے کھیلی جانے والی 6 لاکھ روپے انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں مختلف ایونٹس ہوں گے، انٹری کی آخری تاریخ 12 جولائی ہے، انہوں نے کہا کہ پا ک بحریہ نے ملک میں قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔