لاہور ......مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نےسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کودوبئی میں ٹیلیفون کیاہے۔
ترجمان ق لیگ کے مطابق پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ کسی معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں گئے، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے،وطن واپس آجائیں گے۔
ترجمان کےمطابق چوہدری شجاعت حسین نےسابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ٹیلیفون کرکےان کی خیریت دریافت کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےپرویز مشرف نےبتایاکہ وہ کسی معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں گئے،جب ڈاکٹر اجازت دیں گے،وہ واپس آجائیں گے۔
ترجمان کے مطابق پرویز مشرف نےچوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہیٰ کو دوبئی آنےکی دعوت بھی دی،جس پر شجاعت حسین نےکہاکہ دوبئی جانے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سےکیاجائےگا۔