• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسڑکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ملتان کی میٹنگ کل ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسڑکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ملتان کی میٹنگ کل 10 جولائی کو ڈپٹی کمشنر ملتان کے آفس میں ہو گی ،جس میں ضلع بھر کے تمام ٹاؤنز کے ڈرگ انسپکٹرز 19 کیسز کی سماعت کیلئے رکھیں گے،میٹنگ کی صدارت ڈپٹی کمشنر ملتان کریں گے،میٹنگ میں سی ای او محکمہ صحت ،ڈاکٹر نثار حسین شاہ،ڈاکٹر عارف رحیم اور احسان لوٹھڑ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شرکت کریں گے، دریں اثنامحکمہ صحت پنجاب کے مختلف پروگرام کے اہداف بارے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کی میٹنگ کل ہوگی،جسکی صدرات ڈی جی ہیلتھ پنجاب کریں گے،میٹنگ میں ایڈز کنٹرول و ادویات کی تقسیم کے حوالے سے مسائل بھی زیر بحث آئیں گے ۔
تازہ ترین