• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکانےرنویر کی سالگرہ پر’رنگیلا‘ کیک کاٹا

بھارتی ڈمپل گرل اور خوبصور ت اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویرسنگھ کی سالگرہ پر سترنگا کیک کاٹا ۔


دپیکاپڈوکون نے پچھلے دنوں اپنے شوہر رنویرسنگھ کی 34ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر خوبصورت رنگ برنگا کیک کاٹا ۔


اس سلسلے میں دپیکاپڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر رنویرسنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیک کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ کبھی کبھار آپ اپنا کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ کھاتے بھی ہیں۔‘

دوسری جانب رنویرسنگھ نے بھی دپیکا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دپیکا کو کھُل کر ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، رنویر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دپیکا کیک پر ہنس رہی ہیں۔‘

View this post on Instagram

High on Cake! @deepikapadukone #happybirthdaytome

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on


دونوں کی جانب سے تصاویر شیئر کئے جانے کے بعد انسٹا گرام صارفین نے بھی رنویرسنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور دپیکا کو رنویر کی سالگرہ پر سترنگا کیک کاٹنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لگتا ہے آپ نے یہ کیک رنویر کے کپڑوں کے رنگوں سے متاثر ہو کر منتخب کیا ہے‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ رنگیلا کیک رنگیلے ہیرو کے لیے۔‘

واضح رہے کہ دیپ ویر آج کل اپنی اگلی فلم ’ 83‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں، فلم اگلے سال 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین