• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال میں کچہری کے باہر فائرنگ، خاتون جاں بحق

پنجاب کے شہر چکوال کی ضلع کچہری کے باہر پیشی پر آنے والے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے والے فریقین پیشی پر عدالت آ رہے تھے۔

ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر خاتون جان بحق ہوگئی جبکہ 3 افراد گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دونوں گروپوں میں پرانی دشمنی چل رہی ہے، فائرنگ کے دوران پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں فائرنگ کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

تازہ ترین