• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کی منظوری کیلئے نرسز کا احتجاج، کراچی پریس کلب کےباہر دھرنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ نرسز الائنس نے چھٹے روز بھی مطالبات کی منظوری کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا جاری رکھا۔جبکہ سندھ بھر کے اسپتالوں میں بھی احتجاج جاری رکھا۔ سندہ نرسز الائنس کے مرکزی رہنما اعجاز کلیری، غلام دستگیر، عطا حسین راجپر اور ھیرا لعل کل سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔دریں اثنا کمشنر کراچی نے مرتضیٰ وہاب کے ساتھ مذاکرات کے لئے سندھ نرسز الائنس کے رہنمائوں کو بلوایا جس پر چار رکنی وفد کمشنر کے پاس پہنچا تاہم حکومت کی طرف سے کوئی نمائندہ نہیں آیا،جس پر الائنس نے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سند ھ نرسز الائنس کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وہ بدھ صبح 8 بجے سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی اور آئی سی یو کی سروسز بھی معطل کردی جائیں گی۔

تازہ ترین