• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ایٹمی اثاثوں کی وجہ سے محفوظ ہے، دفاع پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، چیف جسٹس

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کی وجہ سے ہی پاکستان محفوظ ہے،ملکی دفاع کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ابھی بلڈوزر لیکرجائیں اور جگہ کلیئر کرائیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد میں حساس ادارے کی عمارت کی قریب اراضی ایکوائر (حاصل) کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے حساس ادارے کی عمارت کے قریب تعمیرات گرانے کا حکم دیتے ہوئے اہل علاقہ کی درخواست خارج کردی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے اور متعلقہ ادارے غیر قانونی تعمیرات فوری طور پرختم کریں، عدالتی احکامات پر اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی ڈی ای غیر قانونی تعمیرات کیوں ختم نہیں کررہا، کون ہے چئیرمین سی ڈی اے؟، کیا آپ نے غیر قانونی تعمیرات پر بم مارنا ہے، اگر عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو نظرثانی نہیں توہین عدالت کا کیس سنیں گے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ابھی بلڈوزر لے کر جائیں اور جگہ کلیئر کرائیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ جو خلاف ورزیاں ہونا تھیں ہو گئیں، اب نہیں ہوں گی۔

تازہ ترین