• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ منگل کو بی ایف اے کی آپریشنل ٹیم نے کارروائی کے دوران بڑی اراضی پر کاشت کی گئیں مختلف سبزیاں تلف کردیں۔ پہلے مرحلے میں اسپنی روڈ ، سبزل روڈ ، جان محمد روڈ سمیت دیگر نواحی علاقوں میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئیں سبزیوں کو تلف کیا گیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے میجر (ر ) بشیر احمد کی سر براہی میں ٹیم کوئٹہ شہر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن کر رہی ہے اور اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی حکام زمیندار و کاشتکاروں کو دیگر متبادل فصلیں اگانے کے حوالے سے آگاہی و ہدایات بھی دے رہے ہیں، بصور ت دیگر دوبارہ سبزیاں اگانے پر ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر و دیگر علاقوںمیں تلف کی گئی سبزیوں کو مسلسل نالوں کے گندے پانی سے سیراب کیا جاتا رہا ہے اور ان سبزیوں کے استعمال سے لوگ معدے ، جگر اوردیگر مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔
تازہ ترین