ومبلڈن کے مقابلے برطانیہ میں جاری ہیں جہاں مکس ڈبلز کے مقابلے کے دوران نیوزی لینڈ کے ارٹیم سیٹک اور جرمنی کی کھلاڑی لورا سیگمنڈ کو بن بادل برسات کا سامنا کرنا پڑا۔
ہوا کچھ یوں کہ اچانک ہی کورٹ میں ایک اسپرنکل کے کھل جانے سے دونوں کھلاڑی بھیگ گئے۔
کورٹ میں زیادہ پانی بھر جانے پر میچ کو دوسرے کورٹ میں منتقل کردیا گیا تاہم بھیگنے کے باوجود دونوں کھلاڑیوں نے یہ مقابلہ جیت لیا۔