آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نعلین مبارکؐ کی بازیابی کیلئے31جولائی کویوم سیاہ منایاجائیگا، آل پارٹیز عظمت نعلین مصطفیؐ کانفرنس

لاہور(نمائندہ جنگ)13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس اورتحریک بازیابی نعلین پاکؐ کے زیراہتمام نعلین مبارکؐ کی چوری کو 17سال گزرجانے کے باوجود تاحال عدم بازیابی کیخلاف آل پارٹیز عظمت نعلین مصطفیؐ کانفرنس ہوئی اس موقع پر علامہ محمد ممتازاعوان پیراختررسول قادری ،مفتی غلام حسین نعیمی ، شعیب الرحمن قاسمی ،مفتی محمد عمر ، مولانا رجیع اللہ خان ، مولانا یوسف احرار ، ڈاکٹر عبدالغفاررندھاوا،مولانا عبدالستار نیازی ، علامہ وقار الحسنین نقوی ، مولانا حنیف حقانی ، مفتی عاشق حسین ، بدر منیرسیفی ، علامہ شکیل صدیقی،پیرمحمدشریف ملتانی،قاری خالد محمود،میاں محمد نعیم،سائیں محمد،محمد ریاض چوہدری،شکیل بھٹی ،شفیق رضا قادر یپیر ایس اے جعفری اورحافظ یعقوب شاہ کے ہمراہ مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ نعلین پاکؐ کی چوری کیخلاف 31جولائی کو ملک بھرمیں یوم سیاہ منائے گی ۔

لاہور سے مزید