• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام کی تعمیر و ترقی کاراز تعلیم ہی سے وابستہ ہے، عبدالعزیز عابد

لاہور ( نمائندہ خصو صی) صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ اقوام کی تعمیر و ترقی کا راز تعلیم ہی سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام سالانہ تقریری مقابلہ کی تقریب میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر صرف قوم کی تعمیر و ترقی کا ہی انحصار نہیں بلکہ اس میں قوم کے احساس و شعور کو جلا بخشنے کی قوت بھی پنہاں ہے۔ اس موقع پر انھوں نے پوزیشن ہولڈرز بچی فضہ بابر، یسریٰ مجاہد، حیدر علی اور تمام حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
تازہ ترین