• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافت زندہ میں ایوارڈ جاری رکھا جائے تعداد ایک ہزار کی جائے ہنری ٹولمہ خیبر پختونخوا

پشاور ( وقائع نگار ) موسیقی سے وابستہ خیبر پختونخوا کے ہنرمندوں نے حکومت سے فنکاروں کو سوشل سیکورٹی ،صحت،تعلیم کی سہولیات کی فراہمی سمیت ہائوسنگ سکیموں میں ہنرمندوں کے لئے کوٹہ مختص کرنے اور ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کے سلسلے کو جاری رکھنے کے مطالبات پیش کرتے ہوئے صوبہ بھر کے ہنرمندوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے پر زو ردیا ہے یہ مطالبات موسیقی سے وابستہ ہنرمندوں کی تنظیم ہنری ٹولنہ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے پشتو و اردو موسیقی کی دنیا سے تعلق رکھنے والے معروف موسیقاروں،معروف گلوکاروں اورہنر مندوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار استاد نذیر گل نے کی تقریب میں ہنری ٹولنہ کے صدر معروف گلوکار راشد خان ٗصدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار استاد نذیر گل ٗاستاد سبز علی ٗاستاد ماص خان ٗاے آر انور ٗ فضل وہاب درد ٗما سٹر علی حید ر ٗذولفقار استاد ٗفضل محمد استاد ٗمعروف رباب نواز استاد گلاب خیل سمیت معروف گلوکاروں ٗطبلہ نواز وںٗ رباب نوازوں و دیگر ہنرمندوں نے شرکت کی تقریب میں ہنری ٹولنہ کے صدر راشد خان نے حلف اٹھایا اور تقریب کے تمام شرکاء نے صدر راشد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا ا ظہار کیا تقریب میں دس رکنی مجلس عاملہ قائم کی گئی جس میں استاد نذیر گل ٗ اے آر انورٗاستاد ماص خان ٗاستاد سبز علی ٗماسٹر علی حیدر ٗذوالفقار استاد ٗفضل محمد استاد و ٗفضل وہاب درد ٗسجاد حسین ٗصاحب گل ا ستاد شامل ہیں مجلس عاملہ ہنری ٹولنہ کی نئی کابینہ کی کارکردگی کا ہر ماہ جائزہ لے گی اور کابینہ کی طرف سے کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں مجلس عاملہ کو ا ختیار ہوگا کہ وہ تین ماہ میں کارکردگی نہ دکھانے پر کابینہ پر عدم اعتماد پیش کرکے نئی کابینہ تشکیل دے گی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کو جاری رکھا جائے اور تعداد پانچ سو سے ایک ہزار کی جائے ہنرمندوں کے بچوں کو تعلیم کے حوالے سے سنگین مسائل درپیش ہیں ہنرمندوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائے جبکہ نشترہال ہنرمندوں کی اپنی تقریبات کیلئے مفت فراہم کیا جائے جبکہ نجی ٹی وی میں گلوکاروں ٗہنرمندوں ومیوزیشن کی فری خدمات کا سلسلہ بندہونا چاہیے اور اس حوالے سے جلد ایک لائحہ عمل طے کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے ہنرمندوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائیگا اس حوالے سے ہنری ٹولنہ کے تما م ممبران اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین