• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی ڈے منایاگیا، آگاہی واکس اور سیمینارز کا انعقاد

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز شہر بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا، شہر بھر میں ڈینگی آگاہی واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ٹاون ہال میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد ڈینگی مہم کو بھر پور طریقے سے چلا رہی ہیں اور شہر میں ڈینگی سے بچائو کے لیے ٹیمیں متحر ک ہے ۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت پنجاب حنیف پتافی نے کہا کہ ڈینگی سے بچا ئو کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شہر بھر میں ڈینگی کے صرف نو کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ بہترین سرویلنس کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے 16 ہزار ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔آگاہی واک ٹاون ہال سے مال روڈ تک کی گئی واک کے دوران ڈینگی سے بچا ئو کے لیے آگاہی پمفلٹس بھی شہریوں میں تقسیم کیے گئے ۔ صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب کرمانی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین