صادق آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی اکبر بگٹی ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی، اپنوں کی خیریت کے لیے بے چین افراد بڑی تعداد میں اسٹیشن پہنچے۔
اکبر بگٹی ایکسپریس ولہار اسٹیشن پر لوپ لائن میں کھڑی مال گاڑی سے جاٹکرائی تھی، افسوس ناک حادثے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 80زخمی ہوئے، ٹرین حادثہ سگنل سسٹم کی خرابی کے باعث پیش آیا تھا۔