• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی: نہر میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی نہر مسو میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ڈوبنے والے پانچوں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خالد سلیم کہتے ہیں کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، نیوی کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات میرپور ماتھیلو کے قریب مسو نہر میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی۔

ڈوبنے والوں میں موٹر سائیکل سوار، اس کی بیوی، بہن اور 2 بچے شامل ہیں۔

ڈوبنے والوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم لاشوں کی تلاش کے لیے سکھر سے نیوی کی ٹیم روانہ ہو چکی ہے۔

رات گئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے متاثرہ خاندان کے افراد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی تھی۔

تازہ ترین