• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

پاکستان تحریکِ انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور قائدِ ایوان شبلی فراز نے اس حوالے سے فاٹا اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ممبران سے مشاورت کی ہے۔

مشاورت کے بعد پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل 9 جولائی کو اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد جمع کرائی تھی۔

اپوزیشن جماعتوں کے 44 ارکان کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی قراردار میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کے کسٹوڈین کے طور پر اعتماد کھو چکے ہیں لہٰذا انہیں اس عہدے سے ہٹایا جائے۔

بعد میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو کے نام پر اتفاق ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

تازہ ترین