• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے سکھر اسٹیشن کو بند کرنے کا اصولی فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے انتظامیہ کاسکھر اسٹیشن کوبند کرنے کی جانب پیش رفت ۔ انتظامیہ نے باضابطہ احکامات سے قبل شعبہ فناس کے ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات مرحلہ وار بند کرنے کی ای میل جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطا بق قومی ایئرلائن میں غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کیلئے جاری اقدمات کی جانب بڑھتے ہوئے سکھر اسٹیشن بند کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔انتظامیہ نے باضابطہ احکامات سے قبل شعبہ فناس کے ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات مرحلہ وار بند کرنے کی ای میل جاری کی ہے۔ ای میل میں شعبہ فنانس کو مختلف ٹریول ایجنٹ کی جانب واجب الادا رقومات وصول کرنے کی ہدایت کے ساتھ قومی ایئر لائن کو وصول ہونے والے چیکس بھی فوری طور پر کیش کرانے کا بھی کہا گیا ہے۔ ای میل میں سکھر اسٹیشن بند کرنے کے حوالے سے حتمی احکامات کے منتظر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین