سلام آباد (جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزم پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل کو آئندہ سماعت تک ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف وفاق کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ اورملزم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کی کاپیاں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے جمعہ کے روز ملزم پرویز مشرف کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران مذکورہ حکم جاری کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 28مارچ تک ملتوی کردی۔