• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پاکستانی آموں کا میلہ


دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے ’پاکستان مینگو فیسٹیول‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی آموں کی 19 سے زائد اقسام رکھی گئیں۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں دبئی میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ مینگو فیسٹیول کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ معیار کے آموں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے۔

فیسٹیول میں پاکستانی آموں سے لطف اندوز ہونے والوں میں دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

چین، سعودی عرب، جاپان اور دیگر ممالک کے افراد نے پاکستانی آموں کے ذائقے کو بہترین قرار دیا۔

تازہ ترین