• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی بیماری میں مبتلا بچے کی شاندار ڈرم پرفارمنس


کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کا جنون ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی بچے کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور ایک ماہر ڈرمسٹ کی طرح شاندار ڈرم پرفارمنس دے رہا ہے۔

امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس سے تعلق رکھنے والے دس سالہ Gavin Martin نامی بچہ ذہنی بیماری آٹزم کا شکار ہے تاہم اس کے والدین اور بچے نے اس بیماری کو مجبوری نہیں بننے دیا۔

میوزک کی دنیا میں قدم رکھ کر اُس نے ثابت کردیا کہ اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو کوئی بھی کام ناممکن نہیں۔

دس سالہ لٹل اسٹار کی شاندار پرفارمنس جس نے دیکھی تعریف کئے بغیر رہ نہیں سکا۔

تازہ ترین