• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شاہد خاقان معیشت کو زہر کا ٹیکا لگا کر گئے‘

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ملکی معیشت کو زہر کا ٹیکا لگا کر گئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے خلاف اقامے سے متعلق تحقیقات کی منظوری دے کر کیس وزارت داخلہ کو ریفر کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کا بیان حلفی نشاندہی کرتا ہے کہ مافیا کیسے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے تاجروں کی ہڑتال پر کہا کہ کچھ تاجر تجارت کو سیاست سے جوڑ کر سیاسی جماعت کو آکسیجن دینا چاہتے ہیں، حکومت ان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سکھر میں گزشتہ رات ایک نومولود نے مقامی افراد سے انگریزی میں خطاب کیا،دراصل اُن کا خطاب اپنے بیرون ملک آقاؤں کےلئے تھا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن سے ثبوت مانگیں تو یہ لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی 2017-18 میں ملکی معیشت کو زہر کے ٹیکے لگا کر گئے، طفیلی وزیراعظم نے کاروباری مفادات کے تحفظ کے لئے بیرون ملک کے19 دورے کئے۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے یو کے اور امریکا کے 3 دورے کئے، وہ 26 دن ملک سے باہر رہے، اس دوران 147 اعشاریہ 8 ملین خرچ کئے۔

تازہ ترین