• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ٹرمپ کا مزاج ایک جیسا، ملاقات ہورہی ہے، اللہ خیر کرے، شیخ رشید

لاہور(نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کا مزاج ایک جیسا ہی ہے، دونوں کی ملاقات ہونے جارہی ہے،اللہ خیر کرے، عمران نواز شریف کے معاملے پر ایک عرب بادشاہ کو صاف جواب دے چکے، سب سے اچھی کارکردگی ریلوے کی ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ میں اہم ملاقات ہوگی،ریلو ے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مریم نواز نے پارٹی کو تباہ کیا ہے ویڈیو کیس میں بھی یہ پورس کی ہتھنی ثابت ہوںگی ،جج ویڈیو ان کے اپنے گلے پڑ جائے گی ،وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کے معاملے میں ایک عرب ملک کے بادشاہ کو صاف الفاظ میں جواب دے چکے ہیں، عدلیہ اور فوج پر الزام لگا کر ٹارزن بننے کی کوشش کرنے والے ٹکٹکی پر لٹکنے جارہے ہیں ، چیئرمین سینیٹ کا دلچسپ او رکانٹے دار مقابلہ ہوگا اور میں صادق سنجرانی کو کامیاب ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ،اکبر ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، تمام لوکو موٹیو میں کیمرے نصب کرنے جارہے ہیں ، ریلوے کی موجودہ دور کی تمام انکوائریاں ایک ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے ،سب سے اچھی کارکردگی ریلوے کی ہے اور ہم دستاویزات دیں گے اس کا موازنہ کر لیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے 4ارب کا خسارہ کم کیا ہے جبکہ اپنی آمدنی کے ہدف سے زائد کمایا ہے، 19جولائی کو آخری مسافر ٹرین میانوالی ایکسپریس چلانے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین