• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون، 77ء کے بعد پورا پاکستان پہلی مرتبہ بند ہوا ،شہباز شریف، مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ)تاجروں کی ملک گیر ہڑتال پرمسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا۔عمران نیازی کا پاکستان کو لاک ڈان کرنے کا دیرینہ خواب بالآخر پورا ہوگیا ۔مریم نواز نے کہا ہے کہ 1977ء کے بعد پہلی دفعہ پورا پاکستان بند ہوا ہے ۔بنی گالہ محل سے نکل کر دیکھو پشاور سے کراچی تک سب کچھ بند پڑا ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سسیلین مافیا آپ ہیں جس نے غریب عوام کے منہ سے روٹی اور روزگار چھین لیا اور کروڑوں عوام کو آئی ایم ایف میں بیچ دیا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم تاجروں اور غریب عوام کے ساتھ ہیں، ملک پر مسلط مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کو بیچ دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مکان، دکان اور کارخانے بند کرنے والے حکمرانوں کی سوچ مار دینگے، گرا دینگے، بند کر دینگے سے آگے نہیں جاتی ۔بے گناہ اور مظلوم سیاسی قیدی نواز شریف کے ساتھ ظلم کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے ۔نواز شریف نے قوم کو مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بدامنی سے نجات دلائی ۔ پاکستان پانچ اعشاریہ 8فیصد شرح سے ترقی کر رہا تھا، دشمنوں کو تکلیف ہوئی کہ نوازشریف پاکستان کو ترقی کیوں دے رہا ہے؟ مخالفوں کو تکلیف ہوئی کہ 47 سال میں مہنگائی کی شرح تین فیصد پر کیسے آگئی؟ انہوںنے کہا کہ بیگنا نوازشریف کے ساتھ روا ظلم ختم کرنا ہوگا۔
تازہ ترین