• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس مسترد کرنا خوش آئند ہے، وکلاءتنظیمیں

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حاجی عطاء اللہ لانگو، چئیرمین ایگزیکٹوو کمیٹی راحب بلیدی ایڈووکیٹ، بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر سید باسط شاہ ہائیکورٹ بار سبی کے صدر سراج احمد جمالی، کوئٹہ بار کے صدر آصف ریکی نے ایک بیان کہا ہے کہ ملک بھر کی وکلاء تنظیموں نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف درج حکومتی ریفرنس کو مسترد کردیا ،گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام ملک گیر وکلا تنظیموں نے شرکت کرکے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے جو خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی ایک ایماندار جج ہیں اور کچھ ادارے نہیں چاہتے ہیں کہ جوڈیشری آزاد ہو اور بغیر کسی خوف کے فیصلے کرے لیکن آزاد عدلیہ کیلئے وکلا عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں جسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشری کے اندر احتساب کے عمل کے مخالف نہیں صرف قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا حکومتی بد دیانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 جولائی کو آل بلوچستان وکلا کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے بلوچستان کے وکلا کے درپیش مسائل اور بلوچستان میں عدالتی نظام کی کارگردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور 8اگست کو سانحہ آٹھ اگست کی مناسبت سے ملک گیر وکلا کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ بار صوبائی بار کونسلز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے رہنماء شرکت کریں گے۔
تازہ ترین